16 جنوری، 2017، 5:38 PM
News ID: 3396931
T T
0 Persons
ارنا، آئیوری کوسٹ نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور آئیوری کوسٹ کے خبر رساں ادارے (AIP) کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے.

ارنا كے منيجنگ ڈائريكٹر 'محمد خدادي' اور آئيوري كوسٹ نيوز ايجنسي كي خاتون سربراہ 'باري سانہ اومو' نے اس معاہدے پر دستخط كئے.



اس معاہدے كا اہم مقصد ايران،آئيوري كوسٹ خبر رساں اداروں كے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور دونوں ممالك كے درميان ميڈيا كے شعبے ميں تعلقات كو مزيد بڑھانا ہے.



اس معاہدے كے تحت دونوں ممالك كے سركاري خبر رساں اداروں كے ما بين خبروں اور تصويروں كے تبادلے كو مزيد فروغ ملے گا.



محمد خدادي اور باري سانہ اومو نے باہمي خبر رساني كے شعبے ميں تعاون بڑهانے كي اہميت كو اجار گر كيا.



ارنا كے منيجينگ ڈائريكٹر نے اس نشست ميں مزيد كہا كہ نيوز ايجنسيوں كے مابين تعاون بڑهانے سے خبروں كے معيار ميں بہتري آئے گي.



انہوں نے ايران اور آئيوري كوسٹ كے درميان ميڈيا كے شعبے ميں تعاون پر زور ديتے ہوئے كہا كہ افريقي ممالك كے ساتھ ميڈيا كے تعاون كي ضرورت ہے، خاص طور پر ايران اور آئيوري كوسٹ اپنے اقتصادي، ثقافتي اور سماجي صلاحيتوں كي ترقي كے لئے باہمي تعاون كو فروغ دينے كي ضروري ہے.



خدادي نے مزيد كہا كہ موجود صورتحال ميں دنيا كے ذرائع ابلاغ عامہ كے آپس ميں بھي تعاون كي ضرورت ہے.



اس سے پہلے باري سانہ اومو اسلامي جمہوريہ نيوز ايجنسي كے مختلف شعبوں كا دورہ كيا اور ارنا چيف سميت ايراني صحافيوں كے ساتھ گفتگو كي.



آئيوري كوسٹ كي خاتون عہديدار كو اس موقع پر ارنا ادارے ميں خبر بنانے اور نشر كرنے كے مراحل پر بريفينگ دي گئي.



تفصيلات كے مطابق، آئيوري كوسٹ نيوز ايجنسي كي خاتون سربراہ ارنا نيوز ايجنسي كي دعوت پر ايران كے دورے پر تہران پہنچ گئيں ہيں. وہ منگل كے روز مختلف ميڈيا اداروں كے دوروں كے بعد اپنے وطن واپس جائيں گي.



۲۷۴**