ایران کے ساتھ بینکاری تعلقات کی بحالی کیلئے پُرعزم ہیں: البانیا وزیر خارجہ

تہران - ارنا - البانیا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی بینکوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے.

يہ بات ايران كے دورے پر آئے ہوئے البانيائي وزير 'دتمير بوشاتي' نے گزشتہ روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اس دورے كا مقصد يہ ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور آلبانيا كے درميان باہمي تعاون اور دوطرفہ تجارتي تعلقات كو فروغ دينا ہے.



بوشاتي نے كہا كہ آلبانيا ايران كے ساتھ توانائي، زرعي مصنوعات اور سياحتي كے ميدان ميں باہمي تعاون كي توسيع كا خير مقدم كرتا ہے.



تفصيلات كے مطابق البانيائي وزير خارجہ 'دتمير بوشاتي' ايك اعلي سطحي سياسي اور اقتصادي وفد كي قيادت ميں ايراني حكام كے ساتھ مذاكرات كے لئے دورہ روزہ دورے پر 'تہران' روانہ ہوگئے ہيں.



۹۳۹۳*۲۷۴**