سائبر سپیس میں ملک دشمن سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں: ایرانی کمانڈر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی رضاکار فورس (بسیج) کے سربراہ نے کہا ہے کہ عوام بالخصوص نوجوانوں کو سوشل نیٹ ورک اور سائبر سپیس کے حوالے سے باخبر رہنا چاہیے تاہم ایران ان سوشل اور سائبر ذرائع کی حفاظت کے لئے ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے.

ان خيالات کا اظہار بريگيڈير جنرل 'غلام حسين غيب پرور' نے پير کے روز سائبر سپيس منعقدہ ايک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کيا.



اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قومي اتحاد اور اسلامي انقلاب کي کاميابيوں کي حفاظت کے لئے سائبر سپيس ميں ايران مخالف عناصر اور دشمنوں کي تمام سازشوں اور سرگرميوں پر مسلسل مشاہدہ ضروري ہے.



انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ قومي اتحاد اور ملک کے دفاع کے لئے قائد اسلامي انقلاب کے راستے پر گامزن رہنا ايک قومي ذمہ داري ہے.



جنرل غيب پرور نے بتايا کہ ايراني عوام بالخصوص نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کي سازشوں سے مقابلے کرنے کے لئے سائبر سپيس کے حوالے سے اپنے علم اور آگاہي ميں مزيد اضافہ کرنا چاہيئے.



٩٣٩٣*٢٧٤**