ایران اور عراق کا خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال

بغداد - ارنا - ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین نے پیر کے روز بغداد میں عراقی صدر 'فواد معصوم' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادل خیال کیا.

اس ملاقات كے دوران سنئير ايراني ركن مجلس 'علاء الدين بروجردي' نے عراقي صدر كو ان كے ايراني ہم منصب حسن روحاني كي جانب سے نيك خواہشات كا اظہار كيا.



اس ملاقات كے بعد انہوں ميڈيا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ صدر فواد معصوم كے ساتھ نے دونوں ممالك كے تعلقات مزيد بڑھانے پر اتفاق كيا.



انہوں نے عراق كي طرف سے منعقد ہونے والي دو روزہ بغداد كانفرنس كا خيرمقدم كرتے ہوئے مزيد بتايا كہ داعش دہشتگردوں كے خاتمے كے بعد باہمي مشاورت كے تحت مشتركہ فريم ورك پر كام كريں گے.



علاء بروجردي نے مزيد كہا كہ عراقي صدر كے ساتھ شام كے بارے ميں بھي بات چيت ہوئي اور دونوں ممالك كے درميان خطي مسائل پر باہمي مشاورت جاري ركھنے پر اتفاق طے پايا.



٢٧٤**