10 ممالک کی مازندران انڈسٹریز انجینئرنگ کانفرنس میں شرکت متوقع

ساری - ارنا -اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبہ مازندران میں منعقد ہونے والی انڈسٹریز انجینئرنگ کانفرنس میں 10 یورپی اور ایشیائی ممالک کے ماہرین نے شرکت پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.

صوبہ مازندران كے گورنرجنرل ربيع فلاح نے كہا كہ اس كانفرنس كے انعقاد سے شريك ممالك كے درميان تكنيكي اور انجينئرنگ شعبوں كي تازہ ترين كاميابيوں اور تجربات سے واقف ہونے كا موقع ملے گا.



انہوں نے صوبے كي صنعتي، زرعي اور انفارميشن ٹيكنالوجي شعبے كي كمپنيوں كو 22 سے 23 فروري تك منعقد ہونے والي اس بين الاقوامي كانفرنس ميں شركت كرنے پر زور ديا.



اس كانفرنس كے موقع پر ايك خصوصي نمائش كا انعقاد بھي كيا جائے گا جس ميں صنعتي، زرعي اور تكنيكي شعبوں كي جديد مصنوعات كو ركھا جائے گا.



271**