ایران جوہری معاہدے پر عمل کرنا ناگزیر ہے: یورپی یونین

تہران - ارنا - یورپی یونین کی خارجی پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ یورپ کی سلامتی کے لئے اہم ہے لہذا ہمیں اس معاہدے کے من و عن پر عمل کرنا ہو گا.

يہ بات 'فيدريكا موگريني' نے پير كے روز بيلجئيم كے دارالحكومت برسلز ميں يورپي يونين كي خارجہ امور كي كونسل كے پہلے اجلاس كے موقع پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ آج اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ جوہري معاہدے كے نفاذ كي پہلي سالگرہ ہے اور گزشتہ سال سے اب تك ايران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل كيا ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ بين الاقوامي برادري اور يورپي يونين ايران كے ساتھ جوہري معاہدے كے مطابق عمل كرنے كي خواہاں ہے.



انہوں نے كہا كہ ابھي بھي يورپي يونين اور ايران كے درميان تجارتي اور اقتصادي تعلقات كو فروغ دے رہے ہيں اور يہ ايك بڑي كاميابي ہے.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ يورپي يونين كي خارجہ امور كي كونسل كے پہلي اجلاس كا مقصد جوہري معاہدے كے مطابق عمل كرنا ہے كيونكہ يہ سب ہماري سلامتي كے لئے بہت اہم ہے.



271**