ايران کی تين بحرينی قیدیوں کی پھانسی کی شدید مذمت

تہران - ارنا - ایرانی ترجمان دفتر خارجہ نے تین بحرینی قیدیوں کی پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکمران اس ملک میں جاری بحرانوں کے حل کے لئے سنجید نہیں ہیں.

ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمي' نے اپنے ايك بيان ميں كہا كہ پھانسي ہونے والے تين بحريني قيديوں كے عدالتي عمل پر عالمي انساني حقوق اور قانوني اداروں نے عدم اطمينان كا اظہار كرچكتے تھے.



انہوں نے بتايا كہ بحريني حكومت نے اس اقدام سے ثابت كرديا كہ وہ بحرين ميں جاري بحران كے خاتمے كي خواہاں نہيں ہے.



قاسمي نے كہا كہ بحريني عوام اور وہاں كے سياسي و مذہبي رہنما سميت بين الاقوامي برادري اس ملك كے موجودہ بحران كو مذاكرات سے حل كرنے پر زور دے رہے ہيں مگر بدقسمتي سے بحريني حكومت نوجوان سياسي كاركنوں كو پھانسي دينے جيسے اقدامات سے مذاكرات كي راہ ميں ركاوٹيں كھڑي كرتي ہے.



۹۳۹۳*۲۷۴**