دہشت گردی یورپی ممالک تک پھیل گئی ہے: ایرانی وزیر داخلہ

تہران - ارنا - ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کا آغاز بعض ایشیائی ممالک سے ہوا اور اب یہ یورپی ریستوں سمیت تمام ممالک تک پھیل گئی ہے.

يہ بات عبدالرضا رحماني فاضلي نے ايران كے دورے پر آئي ہوئي پولينڈ كے وزير اعظم كي رياستي سيكرٹري اينا ماريا اينڈرس كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے ايران اور پولينڈ كے درميان مضبوط تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ دونوں ممالك كے درميان مختلف شعبوں ميں باہمي تعلقات كو مزيد بڑھائيں گے.



انہوں نے كہا كہ ايران انسداد دہشت گردي كي خصوصي كميٹياں قائم كرنے اور انساني اور منشيات كي اسمگلنگ كے خاتمے كيلئے ہرممكن تعاون كے لئے آمادہ ہے.



ايراني وزير داخلہ نے كہا كہ دہشت گردي اور انتہا پسندي پوري دنيا كے لئے ايك بڑا خطرہ ہے اور تمام ممالك بالخصوص شام اور عراق ميں اس كو جڑ سے ختم كرنا ناگزير ہے.



اس موقع پر پولينڈ كي عہديدار نے سابق ايراني صدر اور نامور سياستدان آيت اللہ اكبر ہاشمي رفسنجاني كي رحلت پر تعزيت كا اظہار كيا.



271**