ايران سے خام تيل خريدنے كے خواہاں ہيں: سري لنكا

تہران - ارنا - سري لنكا كے وزير خزانہ نے تہران ميں ايراني وزير خارجہ كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران كہا ہے كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران سے خام تيل خريدنا چاہتا ہے.

يہ بات ايران كے دورے پر آئے ہوئے سوسيل پيريما جايانتيا نے محمد جواد ظريف كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ ہميں اميد ہے كہ دونوں ملكوں كے درمياں باہمي تعلقات بالخصوص اقتصادي اورتوانائي آنے والے دنوں ميں مزيد فروغ حاصل ہوگا.



اس موقع پر ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ مغربي طاقتوں كي پابنديوں كي وجہ سے دونوں ممالك كے تعاون كي راہ ميں كچھ ركاوٹيں حائل تھيں مگر ہم اميد كرتے ہيں كہ يہ ركاوٹيں جلد ختم ہونے كے بعد دونوں ممالك تجارتي اور اقتصادي تعلقات كو بڑھائيں گے.



سوسيل پيريما جايانتا نے سري لنكا كے صدر كے پيغام كو صدر حسن روحاني تك پہنچانے كے لئے ايراني وزير خارجہ كے حوالے كيا.



271**