امام خمینی (رح) کے مقدس قبر کے ساتھ آیت اللہ رفسنجانی کو سپرد خاک کیا گیا

تہران - ارنا - نامور ایران سیاسی رہنما مرحوم آیت اللہ 'اکبر ہاشمی رفسنجانی' کے جسد خاکی کو آج لاکھوں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں میں تہران میں واقع بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی مقدس بارگاہ اور ان کے مزار کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا.

منگل كے روز جامعہ تہران كي نماز گراؤنڈ ميں مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كا جنازہ قائد اسلامي انقلاب حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي كي امامت ميں ادا كيا گيا.



ايران كے اعلي حكومتي، سياسي اور عسكري حكام سميت لاكھوں شہريوں نے جنازے ميں شركت كي اور مرحوم كے درجات كي بلندي كے لئے دعائيں كي گئيں.



جنازے كے بعد لاكھوں سوگواروں نے آيت اللہ رفسنجاني كے جسد خاكي كو باني اسلامي انقلاب حضرت امام خميني (رہ) كے روضے لے جايا گيا جہاں ان كو اپنے عظيم رہنما اور ديرنيہ ساتھي كے قبر كے ساتھ دفنايا گيا.



آيت اللہ رفسنجاني كو امام (رح) كے مقدس ضريح كے اندر دفن كرنے كے موقع پر ان كے لواحقين، باني اسلامي انقلاب كے پوتے علامہ سيد حسن خميني، ايراني اسپيكر علي لاريجاني، وزير خارجہ محمدجواد ظريف، سنئير ركن پارليمنٹ محمدرضا عارف اور ايران كے وزير انٹيلي جنس علامہ سيد محمود علوي موجود تھے.



اس وقت امام خميني (رہ) كي مطہر بارگاہ ميں عزاداروں كي بڑي تعداد موجود ہے اور تمام افراد آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني كے انتقال پرملال پر غمزدہ ہيں.



سابق ايراني صدر آيت اللہ رفسنجاني اتوار كي رات اچانك دل كا دورہ پڑنے سے تہران كے تجريش اسپتال ميں انتہائي نگہ داشت يونٹ ميں رہنے كے بعد انتقال فرماگئے تھے.



مرحوم اسلامي انقلاب كے باني امام خميني (رہ) اور سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كے قريبي ساتہيوں ميں سے تہے.



اسلامي انقلاب كي كاميابي كے بعد حضرت امام خميني (رہ) نے آپ كي صلاحيتوں كو سراہتے ہوئے اہم ذمہ دارياں سونپي.



آپ ايران ميں سنہ 1989 سے 1997 تك صدارت كے عہدے پر فائز رہے تهے. آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ تهے جس كا كام پارليمان اور گارڈٰين كونسل كے درميان تنازعات كو حل كرنے كي كوشش كرنا ہے.



اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر مملكت 'حسن روحاني' نے ملك كي نامور سياسي شخصيت مرحوم آيت اللہ 'اكبر ہاشمي رفسنجاني' كے انتقال پر گہرے دكھ اور رنج كا اظہار كرتے ہوئے ملك بهر ميں تين روز سوگ اور ايك دن كي سركاري تعطيل كا اعلان كيا.



٢٧٤**