آیت اللہ رفسنجانی کے انتقال پر وائٹ ہاؤس کی تعزیت

تہران - ارنا - امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان 'جاش ارنسٹ' نے نامور ایرانی رہنما مرحوم آیت اللہ 'اکبر ہاشمی رفسنجانی' کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا.

نيو يارك ٹائمز كے مطابق، ترجمان وائٹ ہاؤس نے مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كو اسلامي جمہوريہ ايران كي تاريخ كي نماياں اور بے مثال شخصيت قرار ديا.



انہوں نے بتايا كہ وائٹ ہاؤس نے ايراني قوم كے نام اپني تعزيت كا پيغام بھيجا ہے.



تفصيلات كے مطابق؛ اسلامي جمہوريہ ايران كے سنئير رہنما اور باني اسلامي انقلاب امام خميني (رہ) كے قريبي دوست آيت اللہ اكبر ہاشمي رفسنجاني گزشتہ اتوار كي رات ۸۲ سال كي عمر ميں تہران ميں انتقال فرما گئے.



آيت الله رفسنجاني اسلامي انقلاب كے باني امام خميني (ره) اور سپريم ليڈر حضرت آيت الله العظمي خامنه اي كے قريبي ساتهيوں ميں سے تهے. آپ ايران ميں سنہ 1989 سے 1997 تك صدارت كے عہدے پر فائز رہے تهے.



آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ تهے جس كا كام پارليمان اور گارڈٰين كونسل كے درميان تنازعات كو حل كرنے كي كوشش كرنا ہے.



٢٧٤**