قائد اسلامي انقلاب كي امامت ميں آيت اللہ رفسنجاني كي نماز جنازہ ادا كردي گئي

تہران - ارنا - امام خميني (رہ) كے ديرينہ ساتھي، نامور رہنما اور ايران كي تشخيص مصلح نظام كونسل كے چيئرمين مرحوم آيت اللہ 'اكبر ہاشمي رفسنجاني' كي نماز جنازہ سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ العظمي 'سيد علي خامنہ اي' كي امامت ميں ادا كي گئي.

منگل كے روز ايراني دارالحكومت تہران ميں باني عظيم اسلامي انقلاب حضرت امام خميني (رہ) كي مقدس بارگاہ ميں ہونے والي نماز جنازہ ميں صدر مملكت حسن روحاني، پارليمنٹ اسپيكر علي لاريجاني، عدليہ كے سربراہ آيت اللہ آملي لاريجاني، كابينہ كے وزراء سميت اعلي سركاري اور فوجي حكام كے علاوہ ديگر اہم شخصيات نے شركت كي.



رہبر معظم اسلامي انقلاب نے روضہ امام خميني (رہ) ميں آيت اللہ رفسنجاني كي نماز جنازہ پڑھائي اور مرحوم كے درجات كي بلندي كيلئے دعا كي.



اس وقت امام خميني (رہ) كي مطہر بارگاہ ميں عزاداروں كي بڑي تعداد موجود ہے اور تمام افراد آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني كے انتقال پرملال پر غمزدہ ہيں.



سابق ايراني صدر آيت اللہ رفسنجاني اتوار كي رات اچانك دل كا دورہ پڑنے سے تہران كے تجريش اسپتال ميں انتہائي نگہ داشت يونٹ ميں رہنے كے بعد انتقال فرماگئے تھے.



مرحوم اسلامي انقلاب كے باني امام خميني (رہ) اور سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كے قريبي ساتہيوں ميں سے تہے.



اسلامي انقلاب كي كاميابي كے بعد حضرت امام خميني (رہ) نے آپ كي صلاحيتوں كو سراہتے ہوئے اہم ذمہ دارياں سونپي.



آپ ايران ميں سنہ 1989 سے 1997 تك صدارت كے عہدے پر فائز رہے تهے. آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ تهے جس كا كام پارليمان اور گارڈٰين كونسل كے درميان تنازعات كو حل كرنے كي كوشش كرنا ہے.



اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر مملكت 'حسن روحاني' نے ملك كي نامور سياسي شخصيت مرحوم آيت اللہ 'اكبر ہاشمي رفسنجاني' كے انتقال پر گہرے دكھ اور رنج كا اظہار كرتے ہوئے ملك بهر ميں تين روز سوگ اور ايك دن كي سركاري تعطيل كا اعلان كيا.



۲۷۴**