پاکستانی شیعہ رہنما کی آیت اللہ رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت

تہران - ارنا - پاکستان کے شیعہ رہنما علامہ 'سید ساجد علی نقوی' نے نامور ایرانی شخصیت اور سابق صدر مرحوم آیت اللہ 'اکبر ہاشمی رفسنجانی' کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا.

حجت السلام و المسلمين ساجد علي نقوي نے اپنے تعزيتي پيغام ميں مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كے درجات كي بلندي اور لواحقين كو صبر جميل كے لئے دعا كي.



انہوں نے مزيد كہا كہ اعلي ايراني رہنما و سابق صدر آٰيت اللہ ہاشمي رفسنجاني جيسے مجاہد عالم كے انتقال ايك افسوسناك واقعہ ہے جنہوں نے اپني بابركت عمر ميں انقلاب اسلامي اور ايران كے لئے سياسي، فرھنگي اور معاشرے كے مختلف سطح پر جد و جہد كيں.



انہوں نے مزيد كہا كہ مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كي زندگي انقلاب اسلامي كے مقاصد كے حاصل كرنے كے لئے گزري اور پوري قوم ان كے انتقال پر افسردہ ہے.



انہوںے نے مزيد كہا كہ ميں اس مشكل كي گہري ميں قائد اسلامي انقلاب حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي، سنئير مذہبي رہنما اور ايراني قوم سے بھر پور تعزيت كا اظہار كرتا ہوں.



مرحوم آيت الله رفسنجاني اتوار كي رات دل كا دوره پڑنے سے انتقال كرگئے تھے.



274**