ایران، آرمینیا اور ترکمانستان کا سہ فریقی تعاون بڑھانے پر زور

تہران - ارنا - آرمینیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور ان کے ترکمانستانی ہم منصب نے آرمینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران سہ فریقی تعاون بڑھانے ک ضرورت پر زور دیا.

آرمينيا كے وزير اعظم 'كيرن ويلہلمي قاراپٹيان' نے كہا كہ آرمينيا، ايران اور تركمانستان كے درميان موجود اچھے تعلقات كي وجہ سے اقتصادي تعلقات كو فروغ ديا جا سكتا ہے.



انہوں نے كہا كہ ہم تينوں ممالك كے درميان تجارتي اور اقتصادي تعلقات كي توسيع كا خير مقدم كرتے ہيں اور تجارتي تعلقات كو فروغ كا موقع مل جائے گا.



ايراني سفير 'سيد كاظم سجادي' اور ان كے تركمانستاني ہم منصب 'محمد نياز مشعلف ' نے آرمينيائي وزير اعظم كو نئے عيسوي سال كي آمد پر مباركباد دي اور تينوں ممالك كے درميان كثير الجہتي تعلقات كي بڑھانے پر اتفاق كيا.



اس اجلاس كے دوران فريقين نے تينوں ممالك كے درميان توانائي اور مشتركہ منصوبوں كے حوالے سے سہ فريقي تعاون پر تبادلہ خيال كرتے ہوئے اور تينوں ممالك كے دارالحكومتوں كے درميان سيمنٹ كي پيداوار كے منصوبوں كے حوالے سے ايك مشتركہ وركنگ گروپ تشكيل دينے پر اتفاق كيا گيا.



271**