جوہری معاہدے پر کسی ملک کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے: ایران

تہران - ارنا - سئنیر ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی بھی ملک کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا.

يہ بات نائب ايراني وزير خارجہ برائے قانوني اور بين الاقوامي امور 'سيد عباس عراقچي' نے ارنا نيوز ايجنسي كے نمائندے كوروش باقي كي برسي كے موقع پر خطاب كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے كي نگران كميٹي اور ايراني صدر حسن روحاني كي ہدايات كے مطابق جوہري معاہدے كے مشتركہ كميشن كے اجلاس كا انعقاد كيا جائے گا.



عراقچي نے كہا كہ ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف كي جانب سے جوہري معاہدے ميں شامل ممالك كي مشتركہ كميٹي كي سربراہ فيدريكا موگريني كو ايك خط ميں امريكہ كي جانب سے ايران كے خلاف پابنديوں كي تجديد كے حوالے سے اس اجلاس كو منعقد كرنے كا مطالبہ كيا گيا.



سينئر ايراني سفارتكار نے كہا كہ جوہري معاہدے كي خلاف ورزي كے حوالے سے ايراني اور امريكي حكام كے درميان دو فريقي اجلاس كا انعقاد كيا جائے گا اور كل كے مشتركہ كميشن كے اجلاس ميں اس كي رپورٹ پيش كي جائے گي.



نائب ايراني وزيرخارجہ اور سنئير جوہري مذاكرت كار 'سيد عباس عراقچي' اور يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كي نائب سربراہ 'ہلگا شمد' كي سربراہي ميں يہ اجلاس منعقد ہو گا.



اس اجلاس ميں ايراني وزير خارجہ كي جانب سے يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كي سربراہ كو ايك خط ميں جوہري معاہدے كے نفاذ اور امريكا كي خلاف ورزي كا جائزہ ليا جائے گا.



امريكي وزارت خارجہ كے مطابق، امريكہ كے نائب وزير خارجہ 'توماس شانون' اس اجلاس ميں شركت كرنے كے لئے پير كے روز آسٹريا كے دارالحكومت ويانا پہنچيں گے.



271**