سابق ایرانی صدر کا آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

تہران - ارنا - سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے نامور سیاسی رہنما مرحوم آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام شدید دکھ اور رنض کا اظہار کیا.

انہوں نے ان كي شخصيت كے مختلف پہلوؤں پر روشني ڈالتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني امام خميني (رح) كے بہترين شاگرد اور سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ اي كے قريبي ساتھي اور ہم فكر تھے.



محمود احمدي نژاد نے اپنے پيغام ميں آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني كے انتقال پر قائد انقلاب ايت اللہ سيد علي خامنہ اي، ايراني عوام اور ان كے اہل خانہ سے دلي تعزيت كا اظہار كيا.



آيت اللہ علي اكبر ہاشمي رفسنجاني گزشتہ روز حركت قلب بند ہونے سے 82 برس كي عمر ميں انتقال كر گئے.



ان كي آخري رسومات اور نماز جنازہ كل منگل جے روز تہران ميں منعقد ہوں گي.



ايراني حكومت نے ان كے انتقال پر تين دن كے سوگ كا اعلان كيا ہے.



271**