ایران،گروپ 1+5 ممالک کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس جلد منعقدہ ہو گا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد کیا جائے گا.

تفصيلات كے مطابق، نائب ايراني وزيرخارجہ اور سنئير جوہري مذاكرت كار 'سيد عباس عراقچي' اور يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كي نائب سربراہ 'ہلگا شمد' كي سربراہي ميں يہ اجلاس منعقد ہو گا.



اس اجلاس ميں ايراني وزير خارجہ كي جانب سے يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كي سربراہ كو ايك خط ميں جوہري معاہدے كے نفاذ اور امريكا كي خلاف ورزي كا جائزہ ليا جائے گا.



امريكي وزارت خارجہ كے مطابق، امريكہ كے نائب وزير خارجہ 'توماس شانون' اس اجلاس ميں شركت كرنے كے لئے پير كے روز آسٹريا كے دارالحكومت ويانا پہنچيں گے.



اس سے پہلے ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے جوہري معاہدے ميں شامل ممالك كي مشتركہ كميٹي كي سربراہ فيدريكا موگريني كو ايك خط ميں امريكہ كي جانب سے ايران كے خلاف پابنديوں كي تجديد كے حوالے سے جوہري معاہدے كے مشتركہ كميشن كے اجلاس كے انعقاد كا مطالبہ كيا تھا.



271**