آيت اللہ رفسنجاني انقلاب تحريك ميں منفرد شخصيت كے حامل تھے: ايراني صدر

تہران - ارنا - صدر مملكت 'حسن روحاني' نے نامور ايراني رہنما اور سابق صدر آيت اللہ 'اكبر ہاشمي رفسنجاني' كے حوالے سے كہا ہے كہ مرحوم نے ملك ميں تحريك اسلامي انقلاب كے دوران ايك منفرد اور مثالي كردار ادا كيا.

ان خيالات كا اظہار صدر اسلامي جمہوريہ ايران حسن روحاني نے پير كے روز اعلي ايراني رہنما مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كے آخري رسومات كے موقع پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كيا.



انہوں نے آيت اللہ اكبر ہاشمي رفسنجاني كي رحلت كے موقع پر ايراني قوم بالخصوص قائد اسلامي انقلاب حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي كو تعزيت پيش كي.



ايراني صدر نے تہران ميں واقع حسينيہ جماران ميں مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كے جسد خاكي كا آخري ديدار كيا اور كہا كہ آج باني انقلاب اسلامي اور سپريم ليڈر كے بھروسہ دار ساتھي ہم سے بيچھڑ گئے.



انہوں نے مزيد بتايا كہ آپ ، تحريك اسلامي اور انقلاب كے دوران اہم ذمہ دارياں سرنجام ديں، ايران پر مسلط كي گئي آٹھ سالہ جنگ ميں آپ كا كردار كسي سے پوشيدہ نہيں اور آپ نے ملكي وقار اور دفاع كے لئے كسي بھي كوشش سے دريغ نہيں كيا.



صدر روحاني نے بتايا كہ مرحوم آيت اللہ رفسنجاني ، باني اسلامي انقلاب امام خميني (رہ) كي زندگي كے آخري لمحات تك ان كے ساتھ ساتھ رہے اور اپني زندگي كے آخري لمحات تك قائد اسلامي انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ اي كے وفادر رہے.



مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كا جنازہ كل بروز منگل ادا كيا جائے گا اور اس دن سركاري سطح پر عام تعطيل ہوگي.



مصدقہ اطلاعات كے مطابق، اعلي ايراني رہنما آيت اللہ اكبر ہاشمي رفسنجاني كے جسد خاكي كو تہران ميں امام خميني (رہ) كي مقدس بارگاہ ميں دفن كيا جائے گا.



۲۷۴**