ایرانی سنئیر رہنما کے انتقال پر آیت اللہ خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

تہران - ارنا - قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے پرہیزگار عالم اور مجاہد مرحوم حضرت آیت اللہ 'اکبر ہاشمی رفسنجانی' کے انتقال پُر ملال پر اپنے تعزیتی پیغام جاری کیا.

سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ اي نے اپنے اس بيان ميں آيت اللہ رفسنجاني کے ملک کے تمام اہم ميدانوں ميں حضرت امام خميني (رہ) کے وفادار اور سچے دوست کے شجاعانہ نقش و کردار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ پرہيزگار عالم دين ہر جگہ اور ہر وقت ايک عالم دين ، ايک سچے سياستداں اور ايک انقلابي کي حيثيت سے ظاہر ہوئے اور حاليہ برسوں کے تمام واقعات ميں اپنے تمام بہاري اور سنگين وزن کو حق اور حقيقت کے پلڑے ميں قرارديا.



رہبر معظم انقلاب اسلامي کے پيغام کا متن حسب ذيل ہے:



بسم اللہ الرحمن الرحيم



افسوس اور دکھ کے ساتھ ہميں اطلاع ملي کہ پرہيزگار عالم مجاہد، آيت اللہ اکبر ہاشمي رفسنجاني اس فاني دنيا سے کوچ کرگئے اور اپنے دوستوں اور ارادتمندوں کو سوگ اور غم ميں مبتلا کرديا ہے. يہ نامور عالم دين انقلاب اسلامي کے صف اول کے مجاہدين ، مؤثر شخصيات ، اسلامي جمہوري نظام کے صميمي دوستوں اور حضرت امام خميني (رہ) کے سچے، غيور اور وفادار ساتہيوں ميں سے تہے اور مرحوم نے انقلاب کے دوران ملک کے تمام اہم ميدانوں ميں اپنا دليرانہ انداز اور واضح طور پر کردار ادا کيا.



سپريم ليڈر نے مزيد فرمايا کہ آيت اللہ رفسنجاني اسلامي نظام کي تشکيل کے آغاز انقلاب کے مختلف مراحل ميں مشکل ترين ذمہ داريوں کو قبول کيا اسي طرح علم و دانش کے فروغ ميں بہي نماياں کام انجام ديا.



انہوں نے فرمايا کہ مرحوم آيت رفسنجاني کے دل ميں ميرے لئے بہت محبت تھي اور بعض خناس عناصر کي سازشوں کے باوجود ان کي اس محبت ميں ہرگز کمي نہيں آئي.



اس بزرگ عالم دين نے اپنے بہاري اور سنگين وزن کو حاليہ برسوں کے تمام حوادث اور واقعات ميں ہميشہ حق اور حقيقت کے پلڑے ميں قرارديا اور اسلامي انقلابي نظام کے دفاع ميں کسي بہي کوشش سے دريغ نہيں کيا. ان کي پاک روح پر اللہ تعالي کي رحمت اور رضوان نازل ہو.



ميں، مرحوم کے معزز خاندان اور ان کے عاليقدر بہائي ، ايراني عوام ، علماء اور مرحوم کے تمام شاگردوں اور دوستوں کو دل کي گہرائي سے تعزيت اور تسليت پيش کرتاہوں اور اللہ تعالي کي بارگاہ سے مرحوم کے درجات کي بلندي کے لئے دعا کرتا ہوں.



سيد علي خامنہ اي



تفصيلات کے مطابق؛ اسلامي جمہوريہ ايران کے سنئير رہنما اور باني اسلامي انقلاب امام خميني (رہ) کے قريبي دوست آيت اللہ اکبر ہاشمي رفسنجاني گزشتہ اتوار کي رات 82 سال کي عمر ميں تہران ميں انتقال فرما گئے.



آيت الله رفسنجاني اسلامي انقلاب کے باني امام خميني (ره) اور سپريم ليڈر حضرت آيت الله العظمي خامنه اي کے قريبي ساتهيوں ميں سے تهے. آپ ايران ميں سنہ 1989 سے 1997 تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے تھے.



آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سربراہ تھے جس کا کام پارليمان اور گارڈٰين کونسل کے درميان تنازعات کو حل کرنے کي کوشش کرنا ہے.



آيت الله رفسنجاني دل کار دورہ پڑنے سے تہران کے تجريش اسپتال کي انتہائي نگہ داشت يونٹ ميں رہنے کے بعد انتقال کرگئے.



274**