ملک میں انتخابات سے متعلق ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں: ایرانی وزارت داخلہ

تہران - ارنا - ترجمان ایرانی وزارت داخلہ نے ملک میں قیام امن و سلامتی کی مضبوط صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زو دیا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے تمام حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں.

ان خيالات كا اظہار 'سيد سلمان ساماني' نے گزشتہ روز تہران ميں ٹريفك سے متعلق اعلي حكام كي نشست سے خطاب كرتے ہوئے كيا.



اس موقع پر انہوں نے ايران كے جنوبي شہر اہوار ميں واقع تيل پائپ لائنوں كو بمب سے اڑانے كي خبروں كو مسترد كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ ملك كو كسي بھي قسم كي دھمكيوں كا سامنا نہيں اور نہ ہي كوئي واقعہ پيش آيا ہے.



انہوں نے ايك مخصوص خبر رساں ادارے كي جانب سے ملك كے جنوبے علاقوں ميں بمب دھماكے كے واقعے كي رپورٹ كو بے بنياد قرار ديا.



سنئير ايراني عہديدار نے مزيد بتايا كہ ملك كے چپے چپے پر كڑي نظر ركھے ہوئے ہيں اور الحمدللہ اس وقت وطن عزيز ميں مضبوط سلامتي قائم ہے.



ملك ميں ہونے والے انتخابات كے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ممكنہ خلاف ورزيوں كے بارے ميں انہوں نے كہا كہ انتخابات سے متعلق تمام سياسي، سماجي اور ديگر گروہوں كي ہر حركت پر نظر ہے اور خلاف ورزي كرنے والوں كو قانون كے مطابق پيش آئيں گے.



۲۷۴**