ایران کا ممتاز فلسطینی عیسائی رہنما کے انتقال پر اظہار افسوس

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعے کے روز فلسطینی عوام اور مسیحیوں کی محبت رکھنے والے مشہور عیسائی رہنما 'بشپ کابوچی' کے انتقال پرملال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا.

محكمہ خارجہ كے ترجمان 'بہرام قاسمي' نے اپنے ايك بيان ميں كہا ہے كہ آنجہاني بشپ كابوچي نے تحريك آزادي فلسطيني كي پاداش ميں كئي سال ناجائز صہيوني رياست كي جيلوں ميں گذارے.



انہوں نے مزيد كہا كہ بشپ كابوچي كے اصولوں، خدمات اور ان كي عظيم قربانيوں كو تا ابد ياد ركھا جائے گا.



بہرام قاسمي نے بتايا بشپ كابوچي حقيقي معنوں ميں عيسائي مذہب سے تعلق ركھنے والے فلسطيني مزاحمت كار تھے جن كا اوڑھنا بچھونا فلسطيني قوم كي خدمت، آزادي كے ليے ان تھك جدو جہد اور فلسطيني كاز كے ليے ہر ميدان اور محاذ جدو جہد كرنا تھا.



بشپ كابوچي گذشتہ اتوار يكم جنوري كو اس دار فاني سے كوچ كرگئے.



٢٧٤**