آئین میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے یکساں حقوق ہیں: ایرانی اسپیکر

تہران - ارنا - ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے حقوق برابر ہیں اور اس حوالے سے کوئی امتیازی رویہ برتا نہیں جاسکتا.

ان خيالات كا اظہار اسپيكر 'علي لاريجاني' نے گزشتہ نئے عيسوي سال كي مناسبت سے ايران كے مختلف شہروں ميں بسنے والي عيسائي برادري كے سنئير نمائندوں كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا.



اس موقع پر انہوں نے نئے عيسوي سال كي آمد پر ان كو مباركباد ديتے ہوئے كہا كہ حضرت عيسي (ع) دوسرے پيغمبروں كي طرح امن اور دوستي كے نبي ہيں اور وہ تمام مذاہب كے لئے صبر اور برداشت كي علمات ہيں.



علي لاريجاني نے مزيد بتايا كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں بسنے والے الہامي اديان كے پيروكاروں كي پرسكون زندگي باقي ممالك كے لئے ايك منفرد مثال ہے.



٩٣٩٣*٢٧٤**