صدر روحانی کی ایران،کرغزستان کی قیدیوں کے تبادلے کے قانون کی توثیق

تہران - ارنا - صدر مملکت 'حسن روحانی' نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ کرغزستان کی حکومتوں کے درمیان مشترکہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے قانون کے اجرا کے حوالے سے ایرانی وزارت انصاف کو حکم جاری کردیا.

ايراني مجلس (پارليمنٹ) نے 28 اگست 2015 كو ايران،كرغزستان كي قيديوں كے تبادلے كي مفاہمت كي توثيق كي جس كے بعد گارڈين كونسل نے اس مفاہمت كي منظوري دے دي.



اس معاہدے كے قانون كے اجرا سے ايران اور كرغزستان كے درميان قيديوں كے تبادلوں كے حوالے سے دوطرفہ تعاون كو مزيد فروغ ملے گا.



اس معاہدے كے تحت دونوں ممالك پانچ سال تك تعاون كو جاري ركھ سكتے ہيں اور اسكي ميعاد ختم ہونے پر اس مفاہمت كي توثيق پھر سے كي جاسكتي ہے.



۲۷۴**