آل سعود، امریکہ اور صہیونیوں کیساتھ مسلم ممالک میں دہشتگرد بھیجتے ہیں: تہران امام جمعہ

تہران - ارنا - سنئیر ایرانی مذہبی پیشوا نے کہا ہے کہ آج آل سعود اور سعودی عرب کے حکمران امریکہ اور صہیونیوں کے ساتھ مسلم ممالک میں انتہاپسند اور دہشتگرد عناصر بھیجنے میں ملوث ہیں جس سے سعودی عرب کا ناجائز صہیونی ریاست، امریکہ اور اسلام مخالف گروہوں کے ساتھ شیطانی گھٹ جوڑ ظاہر ہوتا ہے.

يہ بات آيت اللہ 'محمد امامي كاشاني' نے آج تہران ميں نماز جمعے كے ايك عظيم اجتماع ميں نمازيوں سے خطاب كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي پوليس، فوج اور مسلح افواج كي بے ديرغ كوششوں سے وطن محفوظ اور مضبوط ہے اور اس كے ساتھ ايراني مسلح افواج كي اعلي صلاحيتوں اور جنگي مہارت كي وجہ سے ايران مخالف دشمنوں كي ہر سازش ناكام ہوچكي ہيں.



انہوں نے مزيد كہا كہ قائد اسلامي انقلاب نے ہميشہ مغربي نوجوانوں اور ممالك كو ﺑﺼﯿﺮﺕ، ﮨﻮﺷﯿﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﺪﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ہے كہ تكفيري گروہوں كي ہميشہ سے كوشش رہي ہے كہ اسلام كو بدنام كريں اور دوسري طرف دشمن ان خونخوار گروہوں كي پشت پناہي كررہا ہے اس صورتحال سے سب سے زيادہ فائدہ امريكہ اور ناجائز صہيوني رياست كو مل رہا ہے.



آيت اللہ كاشاني نے قومي ہفتہ دفاع مقدس كا ذكر كرتے ہوئے مزيد كہا كہ ايران كي مسلح افواج پوري طاقت كے ساتھ دشمنوں كے سامنے كھڑي ہيں اور وہ مادروطن كي بھرپور دفاع كے لئے پرعزم ہيں.





9393*274**