ایرانی حکومت کی کارکردگی پر تصویری نمائش کا انعقاد جلد متوقع

تہران - ارنا - ایران کے صدراتی آفس کے سنئیر عہدیدار نے بتایا ہے کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر اگلے ہفتے ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس کا افتتاح سنئیر نائب ایرانی صدر کریں گے.

'مرتضي بانك' گزشتہ روز صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے مزيد بتايا كہ حكومتي كاركردگي پر منعقد ہونے والي تصويري نمائش سات دن تك جاري رہے گي.



انہوں نے مزيد كہا كہ سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ خامنہ اي كے احكامات كے مطابق حكومت كي كاركردگي كو ثقافتي اور فني نگاہ سے عوام كو ديكھانے كي ضرورت ہے جس كے لئے حكومت اس اہم تصويري نمائش كا انعقاد كر رہي ہے.



صدارتي آفس كے عہديدار نے بتايا كہ ملك كے مختلف علاقوں ميں ترقياتي، توانائي، سماجي، سياحتي اور ثقافتي منصوبوں كے حوالے سے 15 ہزار سے زائد تصاوير تيار كيں گئيں جس ميں حكومت كي اعلي كاركردگي ديكھائي جائے گي.



انہوں نے مزيد كہا كہ حكومت كي كاركردگي كي تصويري نمائش ميں زيادہ تر اقتصادي، صنعت، زراعت، صحت اور بالخصوص جوہري معاہدے كے حوالے سے كاميابيوں اور اہم امور كو ديكھايا جائے گا.





274**