ایران،جنوبی افریقہ کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات، صدر روحانی کے آئندہ دورے پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - ایران اور جنوبی افریقہ کی مشترکہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کا 'پریٹوریا' میں انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے ایرانی صدر کا ممکنہ دورہ جنوبی افریقہ اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کا تفصیلی جائزہ لیا.

جنوبي افريقہ كے دارالحكومت پريٹوريا ميں منعقد ہونے والي اس نشست ميں نائب ايراني وزير خارجہ برائے عرب اور افريقي امور 'حسين جابري انصاري' اور ان كي ہم منصب 'ايم فكتو' كے درميان دو گھنٹے طويل مذاكرات ہوئے جس ميں فريقين نے ايراني صدر 'حسن روحاني' كا آئندہ ممكنہ دورہ جنوبي افريقہ پر ابتدائي اتفاق كيا گيا.



اس موقع پر دونوں ممالك كے اعلي سفارتكاروں نے دوطرفہ تعلقات كي توسيع، علاقائي اور بين الاقوامي مسائل خاص طورپر شامي بحران اور خطي تنازعات كو مذاكرات كے ذريعے حل كرنے كے حوالے سے بات چيت كي.



انہوں نے ايران اور جنوبي افريقہ كے تعلقات كو مزيد بڑھانے كے مقصد سے مشتركہ كميٹي كے اجلاس كو ہر چھ ماہ بعد تہران اور پريٹوريا ميں منعقد كرنے پر اتفاق كيا.



ايران اور جنوب افريقہ كے نائب وزرائے خارجہ نے بينكنگ، تيل، اقتصادي، تكنيكي بالخصوص انسداد دہشتگردي اور انتہاپسندي كي روك تھام كے حوالے سے باہمي تعاون بڑھانے پر زور ديا.





9393*274**