ایران غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ملک ہے: صالحی

ویانا - ارنا - ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ملک ہے.

يہ بات علي اكبر صالحي نے آسٹرين اخبار وينر زيٹونگ كيساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي معيشت ميں روزانہ كي بنياد پر اضافہ ديكھنے ميں آرہا ہے.

انہوں نے كہا كہ ايران پر مسلط كردہ جنگ اور پابنديوں كے بعد ملكي معيشت محدود سطح تك رہي ليكن اب جوہري معاہدے كے نفاذ اور عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد ملكي معيشت ميں قابل قدر اضافہ ديكھنے ميں آيا ہے.



اس موقع پر انہوں نے بحيرہ كيسپين، شمالي اور جنوبي خليج فارس ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي خاص اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايران قدرتي وسائل سے مالا مال ملك ہے اور غير ملكي سرمايہ كاروں كيلئے مكمل محفوظ ملك ہے.



271**