ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کا دورہ ایتھنز، نائب یونانی وزیراعظم سے ملاقات

ایتھنز - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ اور یونان کے نائب وزیراعظم نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

'ولي اللہ سيف' اپنے يوناني ہم منصب كي دعوت پر اس وقت ايتھنز كے دورے پر ہيں. وہ اس موقع پر نائب يوناني وزيراعظم 'يانس ديراقساكس' كے ساتھ ملاقات كي جس ميں فريقين نے باہمي دلچسپي كے امور بالخصوص اقتصادي تعاون كي توسيع اور بينكنگ تعلقات كي بحالي پر زور ديا.



نائب يوناني وزيراعظم نے اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعلقات كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ان كا ملك تہران-ايتھنز كے درميان تعلقات كے فروغ كي خواہش مند ہے.



اس موقع پر انہوں نے ايران اور يونان كے درميان موجودہ سياسي، اقتصادي اور ثقافتي تعلقات پر اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ يونان، ايران كيساتھ اقتصادي تعاون كي توسيع كا خواہاں ہيں اور اس حوالے سے ہمارے مختلف بينك بالخصوص مركزي بينك بھي ايراني بينكوں كے ساتھ تعلقات بڑھانے كي خواہش مند ہيں.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ہم يونان ميں ايراني كمپنيوں كي سرمايہ كاري كا خيرمقدم كرتے ہيں اور اس حوالے سے يوناني كمپنياں بھي ايران ميں سرمايہ كاري كي خواہاں ہيں.



اس موقع پر يوناني وزيراعظم كے حاليہ ايران كے دورے كا ذكر كرتے ہوئے نائب يوناني وزيراعظم نے دونوں ممالك كے درميان مختلف شعبوں ميں طے پانے والے باہمي تعاون كے معاہدوں كے نفاذ كي ضرورت پر زور ديا.



انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور يونان كے درميان تعلقات كے نئے باب كا آغاز ہوا ہے اور مشتركہ معاہدوں كے جلد نفاذ سے اين تعلقات كو مزيد مضبوط كرنے كے لئے مدد ملے گي.





274**