امریکی خلاف ورزیوں کے بارے سنجیدہ فیصلہ کریں گے: ایڈمیرل شمخانی

تہران - ارنا - ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کی عہدشکنی کے بارے سنجیدہ فیصلہ کرے گا.

يہ بات ايڈميرل 'علي شمخاني' نے جمعرات كے روز ايراني وزارت توانائي كے شہداء كي ياد ميں ايك خصوصي تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم نے مختلف معاملات بشمول جوہري معاہدہ، خطي صورتحال، شام ميں جنگ بندي اور ايران مخالف پابنديوں كے خاتمے كے حوالے سے امريكيوں كے رويے كو ديكھا ہے اور يہ بات واضح ہوچكي ہے كہ امريكہ پر بھروسہ نہيں كيا جاسكتا.



علي شمخاني نے مزيد كہا كہ جہادي تحريك اور دفاع مقدس كے بے مثال واقعوں سے آج ہماري نوجوانوں نسل كيلئے دفاعي، سائنسي، اور سماجي مينجمنٹ كے ميدان ميں اہم تجربات ہيں.





9393*274**