ایران،یورپی یونین کیساتھ جوہری تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم

ویانا - ارنا - ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی یونین کیساتھ پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے تعاون بڑھانے کیلئے آمادہ ہے.

يہ بات علي اكبر صالحي نے آسٹريا كے دارالحكومت ويانا ميں جوہري ہسپتال كے دورے كے موقع پر ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ ايران سوئٹزرلينڈ سميت يورپي ممالك كے ساتھ پرامن جوہري توانائي كے حوالے سے مشتركہ تعاون كو فروغ دے رہا ہے.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے صوبہ بوشہر ميں روس كے تعاون سے دو نئے پاور پلانٹس كي تعمير جاري ہے.



علي اكبر صالحي نے كہا كہ ايران آئندہ 5 سے 6 سالوں كے دوران جوہري ہسپتال قائم كرنے كا ارادہ ركھتا ہے.



271**