ایران اور جنوبی کوریا تعلیمی تعلقات بڑھانے کیلئے پُرعزم

بیجنگ - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا نے تعلیمی تعلقات بالخصوص ہائیر ایجوکیشن شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا.

يہ فيصلہ ايراني وزير سائنس، ٹيكنالوجي اور تحقيقات 'محمد فرہادي' كے دورہ سيول كے موقع پر جنوبي كوريا كے وزير تعليم 'لي جون سيك' كے ساتھ ايك ملاقات ميں كيا گيا.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران اور جنوبي كوريا كي تعليمي اور سائنسي صلاحيتوں كو ديكھتے ہوئے سائنسي امور، تحقيقات اور تعليمي تعاون كو بڑھانے كے لئے كوشش كرني چاہئے.



انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ايران ميں 29 سائنسي پارك تعمير ہوچكے ہيں اور اس سلسلے ميں جنوبي كوريا كے ساتھ تعاون بڑھانے كے لئے اہم كردار بھي ادا كر سكتے ہيں.



اس موقع پر انہوں نے ايران اور جنوبي كوريا كے مشتركہ تحقيقاتي مركز كي تعمير كي پيشكش كي جس كا جنوبي كوريا كے وزير نے خيرمقدم كيا.



جنوبي كوريا كے وزير تعليم نے مزيد كہا كہ 2017 دونوں ممالك كے ثقافتي تبادلوں كا سال ہوگا اور ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعليم كے علاوہ ثقافتي ميدان ميں بھي تعلقات بڑھانے كي خواہش مند ہيں.



ايراني وزير سائنس و تحقيقات كے دورے كے موقع پر دونوں ممالك كي جامعات كے درميان مفاہمت كي يادداشتوں پر بھي دستخط ہوں گے.





274**