ارنا،یونہاپ کا تعاون دوستانہ تعلقات کی واضح مثال ہے: اقوام متحدہ

تہران - ارنا - ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ارنا اور یونہاپ نیوز ایجنسیوں کی مشترکہ تصویری نمائش کا انعقاد اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان قریبی تعلقات کی علامت ہے.

يہ بات ماريا ڈوتسينکو نے ايران کے سرکاري خبر رساں ادارے ارنا اور جنوبي کوريا کے سرکاري خبر رساں ادارے يونہاپ کي مشترکہ تصويري نمائش کے موقع پر صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہي.



انہوں نے ايران اور اقوام متحدہ کے درميان باہمي تعلقات کي تاريخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايران پہلا ملک ہے جہاں اقوام متحدہ کي جانب سے 1950 ميں اپنا پہلا دفتر کھولا گيا.



اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں 27 ستمبر اور جنوبي کوريا کے دارالحکومت سيول ميں 28 ستمبر کو ارنا اور يونہاپ کي مشترکہ تصويري نمائشوں کا فتتاح کيا گيا جو ايک ہفتے تک جاري رہيں گي.



274**