شامی بحران کی اصل وجہ فرانس کی غلط پالیسی ہے: ایران

تہران - ارنا - ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے ایران مخالف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج شام بحران اور دہشتگردی کا شکار ہے.

يہ بات 'بہرام قاسمي' نے بدھ كے روز فرانسيسي وزير خارجہ كي جانب سے سلامتي كونسل كے ايك حاليہ اجلاس ميں شام كے حوالے سے بے بنياد بيانات پر اپنے ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ فرانس شام كے بحران پر قابو پانے كي مدد كرنے كي بجائے اختلافات اور جنگي صورتحال كو ہوا دے رہا ہے.



قاسمي نے مزيد كہا كہ ايران معنوي طور اپنے اثر و رسوخ كو استفادہ كرتے ہوئے علاقائي ممالك كو دہشت گردوں كے خلاف جنگ ميں مدد كرنے كے لئے پُرعزم ہے مگر بعض ممالك بالخصوص فرانس كو ايسے حقائق سے آگاہ رہنا ہوگا.





9393*274**