باوقار انداز میں ایرانی قوم کا دفاع آزادی کا ایک نمونہ ہے:ایڈمیرل شمخانی

تہران - ارنا - اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے باوقار اور بہادر انداز میں وطن عزیز کا دفاع اور صدام کی ناکامی علاقائی ممالک کیلئے کاميابي کا ایک بڑا کا نمونہ ہے.

يہ بات 'علي شمخاني' نے ہفتہ دفاع مقدس كي مناسبت سے ايك تقريب ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ امام خميني (رہ) نے فرمايا ہے كہ تمام اسلامي ممالك كے لئے فلسطين كي آزادي اور ناجائز صيہوني رياست كا مقابلہ كرنا ايك اہم ترجيح ہوني چاہئے.



انہوں نے كہا كہ اسلامي انقلاب اور دفاع مقدس كے علمبرداروں كو پہلے كي نسبت زيادہ كوششوں كيساتھ صہيوني حكومت كا مقابلہ كرنا چاہئے.



انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ تمام اسلامي ممالك دہشت گردي كے خلاف جنگ اور فلسطين ميں پائيدار امن و استحكام كي بحالي كے حوالے سے مشتركہ تعاون كو بڑھائيں گے.



9393*274*