پاکستان میں ارنا کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح

اسلام آباد - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا (IRNA) کی اردو ویب سائٹ کا پاکستان میں رسمی طور پر افتتاح کر دیا گیا.

پاكستان ميں تعينات ايران كے سفير 'مہدي ہنر دوست' اس تقريب كے مہمان خصوصي تھے.



اسلام آباد كے نيشنل پريس كلب اور ارنا كے تعاون سے منعقدہ اس تقريب ميں بڑي تعداد ميں پرنٹ اور اليكٹرانك ميڈيا سے تعلق ركھنے والے صحافيوں نے شركت كي.



پاكستان ميں ارنا كے بيوريو چيف 'محمدرضامنافي' نے كہا كہ ارنا كي اردو سروس كے آغاز سے اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے درميان ميڈيا شعبے ميں تعاون كو وسعت ملے گي.



انہوں نے كہا كہ ارنا نيوز ايجنسي كي اردو سروس پاكستان كي اقتصادي، ثقافتي، سماجي اور سياسي خبروں كو پاكستاني حكام كے مطابق اور مكمل تصديق سے شائع كر رہي ہے.



اس موقع پر انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ پاكستان كے خبررساں ادارے ايران كے حقائق كي عكاسي كرنے كے لئے ايراني ذرائع پر انحصار كريں گے.



ارنا كي اردو ويب سائٹ پر شائع ہونے والي خبروں اور تصاوير سے متعلق ويڈيو پيش كي جس كو حاضرين نے سراہا.



271**