ایرانی بحریہ کے جہاز پاکستان امن اور دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں : ایرانی نیول عہدیدار

کراچی - ارنا - ایران کی بحری فوج کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چار ایرانی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ ایرانی حکومت اور قوم کی جانب سے امن اور دوستی' کا پیغام لے کر پاکستان آیا ہے.

يہ بات پاكستان آنے والے بحري بيڑے كے كمانڈر 'مصطفي تاج الديني' نے پاكستان كي كراچي بندرگاہ پہنچنے پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ يہ بحري بيڑہ كراچي كي بندرگاہ پہ چار روز قيام كرے گا اور اس دوران پاكستاني بحريہ كيساتھ مشقوں ميں حصہ لے گا.



اس موقع پر انہوں نے ايران اور پاكستان كي بري افواج كے درميان موجود تاريخي اور دوستانه تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كي افواج مشتركه مشقوں، خير سگالي كے دوروں اور تربيتي پروگراموں كے انعقاد كے حوالے سے مسلسل رابطے ميں رہتي ہيں.



9393*274*