شام کے جاری بحران کو ختم کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں: ایڈمیرل شمخانی

تہران - ارنا - اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے شامی میں جاری کشیدگی پر امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی سیاسی اور فوجی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے.

يہ بات 'ايڈميرل علي شمخاني' نے ايران كے دورے پر آئي ہوئي شام كي پارليمنٹ كي اسپيكر 'ہديہ خلف عباس' كيساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے شامي عوام پر زور ديا كہ وہ اجتماعي تعاون اور مضبوط سياسي ارادوں كے ذريعے دشمنوں كا ڈٹ كر مقابلہ كريں.



انہوں نے كہا كہ شامي پارليمنٹ شام كے جاري بحران كو ختم كرنے كے لئے اہم كردار ادا كرے.



اس موقع پر ہديہ خلف عباس نے كہا كہ بعض عرب ممالك بھي اگر ايران كي طرح بحران كو حل كرنے كي كوشش كريں تو شام كے جاري بحران كو حل كيا جا سكتا ہے.



9393*274*