ارنا،یونہاپ خبر رساں اداروں کی مشترکہ تصویری نمائش کا افتتاح

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی (ارنا) اور جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی (یونہاپ) کے مشترکہ تعاون سے تہران اور سیول میں تصویری نمائش کا افتتاح ہو گیا.

ارنا اور يونہاپ كي جانب سے ايران كے دارالحكومت تہران اور جنوبي كوريا كے دارالحكومت سيول ميں منگل كے روز بيك وقت تصويري نمائشوں كا انعقاد كيا گيا ہے.



ان تصويري نمائشوں ميں دونوں ممالك كي سياسي، ثقافتي، تاريخي، قدرتي، سياحتي اور پركشش مقامات اور كهيلوں كي 100 بہترين تصاوير كو نمائش كيلئے ركها گيا ہے.



اسلامي جمہوريہ ايران ميں تعينات جنوبي كوريا كے سفير 'كيم سيونگ ہو' اور ايران ميں اقوام متحدہ كے انفارميشن سينٹر كي سربراہ 'ماريا دوتسنكو ' اور ارنا نيوز ايجنسي كے منيجنگ ڈائريكٹر 'محمد خدادي ' نے اس نمائش كي افتتاحي تقريب ميں شركت كي.



جنوبي كوريا كے سفير نے كہا كہ تہران اور سيول ميں ان تصاويري نمائشوں كے انعقاد سے دونوں ممالك كے درميان اسٹريٹجك تعلقات كو فروغ ملے گا.



9393*274**