ہم اوپیک سے 13 فیصد حصہ چاہتے ہیں: ایرانی وزیر پیٹرولیم

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اوپیک تنظیم سے تیل کی کل پیداوار کا 13فیصد حصہ دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے.

يہ بات 'بيژن زنگنه' نے الجزائر ميں منعقدہ بين الاقوامي توانائي فورم كے 15ويں اجلاس كے موقع پر خطاب كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ ايراني تيل كي پيداوار كي موجودہ سطح مستحكم نہيں ہے اور ہمارا ملك تيل كي پيداوار كو موجودہ سطح سے بڑھا كر 4 ملين بيرل تك يوميہ كرنا چاہتا ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ تيل ايك ہتھيار نہيں اس لئے اس كو حريفوں كو نقصان پہچانے يا سياسي مقاصد كو حاصل كرنے كے لئے استعمال نہيں كرنا چاہيے.



ايراني وزير تيل نے ايك اعلي سطحي وفد كي قيادت ميں الجزائر ميں جاري بين الاقوامي توانائي فورم كے 15ويں اجلاس اور تيل برآمد كرنے والے ممالك كي تنظيم اوپيك كے غير رسمي اجلاس ميں شركت كي.



9393*274**