شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی حمایت جاری رکھیں گے:ایرانی صدر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھیں گے.

يہ بات صدر مملكت 'حسن روحاني' نے شام كي پارليمنٹ كي اسپيكر 'ہديہ خلف عباس' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

.

انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران شام سميت تمام علاقائي ممالك كي سالميت اور اقتدار كے تحفظ كي حمايت كرتا ہے اور كسي بھي ملك كي سرحد ميں تبديلي خطے كے مفاد ميں نہيں ہو گي.



ايراني صدر نے اس بات پر زور ديا كہ دونوں ملكوں كے درميان دوستانہ پارليماني تعلقات كو زيادہ فروغ دينے كي كوششوں كو جاري ركھنا چاہئے.



انہوں نے كہا كہ شام ميں دہشت گرد گروہوں كے جڑ سے خاتمے كو يقيني بنانے كيلئے شامي عوام كي مدد كرنا چاہئے.



اس موقع پر ہديہ خلف عباس نے كہا كہ دشمنوں كي مختلف سازشوں كے باوجود اسلامي جمہوريہ ايران ہميشہ شامي عوام كا ايك بڑا حامي رہا ہے.



9393*274**