ایران فوبیا کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں: ایرانی صدر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد بعض ممالک کی ایران فوبیا کی تمام سازشیں بے بنیاد اور بے نقاب ہو گئی ہیں.

يہ بات صدر مملكت حسن روحاني نے تہران ميں عالمي يوم سياحت كي مناسبت سے منعقدہ ايك تقريب ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ بعض مغربي ممالك كي جانب سے اسلامي جمہوريہ ايران كے پرامن جوہري پروگرام اور دفاعي صلاحيتوں سے متعلق جھوٹي افواہوں پر مبني سازشيں بے نقاب ہو چكي ہيں.



انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے كے نفاذ كے اہم نتائج ميں سے ايك يہ ہے كہ ايران فوبيا كي بے بنياد جھوٹ پر مبني سازشيں نقاب ہوئي ہيں اور حكومت كي جانب سے ہر سطح پر وطن عزيز كي سلامتي كو يقيني بنانے كيلئے سرمايہ كاري كي گئي ہے.



اس موقع پر صدر حسن روحاني نے كہا كہ ايران اور مغرب كے درميان طے پانے والے جوہري معاہدے كے بعد وہ ممالك جو كہ ايران كو محفوظ ملك نہيں سمجھتے تھے اور يہاں سفر كرنے سے گريز كرتے تھے وہ اب ايران كو ايك پرامن اور مستحكم ملك سمجھتے ہيں.



271**