چابہار بندرگاہ ہمارے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے: افغان وزیر ٹرانسپورٹ

کابل - ارنا - افغانستان کے وزیر برائے ہوا بازی اور ٹرانسپورٹیشن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی چابہار بندرگاہ افغانستان کے لئے نہایت اہمیت رکھتی ہے.

يہ بات محمود باليغي نے ارنا كے نمائندے كو خصوصي انٹرويو ديتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے جنوب مشرق ميں واقع چابہار بندرگاہ خطے بالخصوص افغانستان كيلئے تجارت كو وسعت دينے كيلئے نہايت اہميت ركھتي ہے.



انہوں نے كہا كہ افغانستان كيلئے پانچ فريقي ريلوے لائن بہت زيادہ فائدہ مند ہے جو كہ ايران، افغانستان تاجكستان، كرغزستان اور چين اور اب تركي كو يورپ سے منسلك كرتي ہے.



انہوں نے كہا كہ افغانستان سے گزرنے والي 1100 كلو ميٹر طويل اس ريلوے لائن افغان تاجروں اور سرمايہ كاروں كي چابہار بندرگاہ تك رسائي كو آسان بنا ديا ہے.



271**