ایران میں عالمی 2016 ٹیلی کام نمائش کا افتتاح ہو گیا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 17ویں بین الاقوامی ٹیلی کام نمائش کا افتتاح ہو گیا جس میں 300 ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شریک ہوں گی.

ايراني وزير برائے انفارميشن ٹيكنالوجي محمود واعظي نے اس بين الاقوامي نمائش كا افتتاح كيا.



اس بين الاقوامي نمائش ميں سپين، سلوواكيہ، برطانيہ، متحدہ عرب امارات، جنوبي افريقہ، جرمني، چين، جاپان، سويڈن، فرانس، فن لينڈ، قزاقستان، جمہوريہ چيك، كينيڈا، جنوبي كوريا، كويت، پولينڈ، بھارت، ويت نام اور يونان كي مختلف كمپنياں اپني جديد مصنوعات كو نمائش كيلئے پيش كريں گي.



تہران ميں 2016 بين الاقوامي ٹيلي كام نمائش 26 سے 28 ستمبر تك جاري رہے گي.



271**