ایرانی وزیر تیل کی الجزائر میں بین الاقوامی توانائی اجلاس میں شرکت متوقع

تہران - ارنا - ایرانی وزیر تیل ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں الجزائر میں بین الاقوامی توانائی فورم کے 15ویں اجلاس اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے.

ايراني وزارت تيل كے مطابق، بيژن زنگنه ايك وفد كي قيادت ميں پير كے روز الجزائر ميں 26 سے 28 ستمبر تك منعقد ہونے والے بين الاقوامي توانائي فورم كے 15ويں اجلاس ميں شركت كريں گے.



اس اجلاس ميں الجزائر كے وزير تيل نورالدين بوترافا افتتاحي خطاب كريں گے جس كے بعد ان كے ايراني ہم منصب، اوپيك كے سيكرٹي جنرل محمد باركينڈو اور بين الاقوامي توانائي فورم كے سربراہ فتح بيرول اور ان كے سيكرٹري جنرل سن شيان شنگ اجلاس كے شركا سے خطاب كريں گے.



بين الاقوامي توانائي فورم كے 15ويں اجلاس ميں روسي، سعودي اور وينزويلائي توانائي وزراء كي شركت بھي متوقع ہے.



271**