ایران،عمان کا تعاون کے فروغ کیلئے سمندری سروس لائن کا آغاز

بندر عباس - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان نے دوطرفہ تجارتی اور سیاحتی تعاون کو وسعت دینے کیلئے سمندری سروس لائن کا آغاز کر دیا.

بندرعباس بندرگاہ پر عماني وزير تجارت و صنعت علي بن مسعود ال سونيدے اور دونوں ممالك كے حكام كي موجودگي ميں بندرعباس اور عمان كي خصب بندرگاہ كے درميان براہ راست بحري بيڑے سروس كا افتتاح كر ديا گيا.



يہ فيري سروس لائن بندرعباس اور خصب كے درميان ہفتہ وار مسافروں كے نقل و حمل كو يقيني بنائے گا.



صوبہ ہرمزگان كے گورنر جنرل كے نمائندے مسعود پاكزاد نے اس اميد كا اظہار كيا كہ فيري لائن سروس كے آغاز سے عمان دوبارہ سے ايراني مصنوعات كو برآمد كرنے كا بڑا تجاري اور صنعتي مركز بن سكتا ہے.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور عمان كے درميان فيري سروس كے آغاز سے ناصرف تجارتي اور اقتصادي بلكے سياحتي اور سياسي تعلقات كو بھي فروغ ملے گا.



271**