پاکستانی میڈیا ایرانی حقائق کو اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے: سنئیر ارنا نیوز عہدیدار

تہران - ارنا - ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے نیوز نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان میڈیا کے شعبے میں باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا ایران کے بارے میں حقائق کو اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے.

يہ بات 'مسعودي نوري' نے گزشتہ روز پاكستان سے آئے ہوئے چھ ركني ميڈيا وفد كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ پاكستان اور ايران كے مختلف شعبوں ميں بالخصوص سماجي، ثقافتي اور فن كے حوالے سے اچھي اور قابل قدر خبريں موجود ہيں مگر افسوس كے ساتھ كہنا پڑتا ہے كہ ميڈيا ان موضوعات پر كم بات كرتا ہے.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ پاكستاني صورتحال پر نيوز كوريج، اسلامي جمہوريہ نيوز ايجنسي (ارنا) كي اہم ترجيح اور اسي مقصد كے لئے اسلام آباد ميں واقع ارنا بيورو آفس كو مزيد فعال كيا گيا ہے.



مسعود نوري نے كہا كہ ہميں بھي توقع ہے كہ پاكستاني ميڈيا دوستانہ اور مثبت رويے كے ساتھ ايران كے حوالے سے حقائق پر مبني خبريں شائع كرے.



انہوں نے كشمير كي صورتحال اور اس حوالے سے ارنا نيوز ايجنسي كي خبروں كي اشاعت پر كہا ہے كہ ارنا نيوز ايجنسي كشمير كي صورتحال كو باريكي اور غيرجانبدرانہ طور پر كوريج دے رہي ہے.



ارنا نيوز ايجنسي كے ڈپٹي ڈائريكٹر نے كہا كہ اس وقت ارنا چھ غيرملكي زبانوں ميں اپني سروس فراہم كر رہي ہے جس كا مقصد فارسي نہ سمجھنے والے لوگوں كو ايران كي اندروني صورتحال، خارجہ پاليسي، اعلي حكام كے نظريات، ملك كي كاميابياں اور مختلف شعبوں ميں ترقي سے روشناس كرانا ہے.



اس موقع پر ارنا نيوز ايجنسي كے فارن نيوز ڈيسك كے ڈائريكٹر جنرل 'سيد جواد جعفري' نے كہا كہ خطے اور علاقائي ممالك ميں قيام امن و استحكام كي حمايت ارنا فارن نيوز ڈيسك كي ترجيح ہے اور اس حوالے سے ہم پاكستاني ميڈيا كے ساتھ قريبي تعاون كا خيرمقدم كرتے ہيں.



پاكستاني وفد ميں شامل پرنٹ اور الكٹرانيك ميڈيا كے نمائندے اور چيف ايڈيٹر نے بھي اس نشست كے دوران دونوں ممالك كے عوام كو ايك دوسرے كے سماجي اور ثقافتي شعبوں سے روشناس كرانے پر زور ديا.



انہوں نے مزيد كہا كہ پاك،ايران ميڈيا كو متنازع موضوعات سے گريز كرنا چاہئے.



اس ملاقات كے بعد پاكستاني ميڈيا وفد نے ارنا خبررساں ادارے كے مختلف شعبوں كا دوره كيا اس ادارے كي خبروں اور تصويروں بالخصوص اردو سروس شعبے كا قريب سے جائزه ليا.





٢٧٤**