افریقی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے: صدر روحانی

تہران - ارنا - ایرانی صدر ایران اور افریقی ممالک بالخصوص کینیا کے ساتھ اقتصادی تعاون کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ افریقی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے.

يہ بات اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر مملكت 'حسن روحاني' نے گزشتہ روز تہران كے دورے پر آئے ہوئے كينيا كي پارليمنٹ كے اسپيكر 'ماٹوري جسٹن ادناہون' كے ساتھ ايك ملاقات ميں كہي.



اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران، كينيا كے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص بجلي، سڑكوں اور ڈيم كي تعميرات، توانائي كے حصول پر تعاون كرنے كے لئے تيار ہے.



ايراني صدر نے ايران اور كينيا كے درميان تعليمي اداروں، سائنس اور ٹيكنالوجي اور سياحت كے تعلقات كو مضبوط بنانے پر زور ديا ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ پارليمنٹ، دونوں ممالك كے درميان تعلقات كو مزيد مضبوط بنانے كے ساتھ باہمي تعاون كو مزيد فروغ دينے كے لئے اہم كردار ادا كرتي ہے.



انہوں نے كہا كہ ايران اور كينيا دہشت گردي كے خلاف علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر مشتركہ تعاون بڑھانے كے لئے پُرعزم ہيں.



اس موقع پر كينيا كے اسپيكر نے كہا كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ دوطرفہ تعاون بالخصوص پارلماني تعلقات بڑهانے كے لئے عزم ہے.





9393*274**