مسلح افواج ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: سینئر ایرانی کمانڈر

زنجان - ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی ایرواسپیس فورس کے سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے ممکنہ خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں.

يہ بات بريگيڈيئر جنرل امير علي حاجي زادہ نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے مزيد كہا كہ ايراني فورسز اور اينٹلي جينس كي جانب سے وطن عزيز كے اندر اور سرحدوں پر سيكورٹي كو يقيني طور پر مكمل محفوظ بنايا گيا ہے.



انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے سيكورٹي اداروں نے بيروںي دباو كے باوجود مشتركہ كوششوں سے ملك كي سرحدوں كو مكمل محفوظ بنايا ہے.



اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ ايران نے ميزائل، بغير پائلٹ كے طياروں اور جنگي سازوسامان اور جديد اليكٹرانك ہتھياروں كي پيداوار ميں اچھي كاميابياں حاصل كي ہيں.



271**