ايران كو طياروں كي فروخت،امريكہ كا مغربي كمپنيوں كو اين او سي جاري كرنے كا عمل شروع

تہران - ارنا - رائٹرز نيوز ايجنسي كے مطابق، امريكہ نے مغربي كمپنيوں كو اسلامي جمہوريہ ايران كو طياروں كي فروخت كرنے كے حوالے سے لائسنس جاري كرنے كے سلسلے كا آغاز كرديا.

رائٹرز خبررساں ادارے كي رپورٹ كے مطابق، امريكہ كي جانب سے اين او سي جاري كرنے كا عمل ايسے وقت ميں شروع كيا گيا ہے جب ايران نے طياروں كي حوالگي ميں طويل تعطل كي بنا پر غيرملكي طيارہ ساز كمپنيوں كو اپني آرڈر ميں كمي كردي ہے.



تفصيلات كے مطابق، امريكي وزارت خزانہ نے اس وقت ايئربس كمپني كو دو لائسنس جاري كرتے ہوئے اعلان كيا كہ ايران كو طياروں كي فروخت ميں كوئي مشكل نہيں ہے.



توقع كي جاتي ہے كہ ائيربيس كمپني كي طرح امريكہ آئندہ دنوں تك بوئنگ كمپني كو بھي ايران كے حوالے سے اين او اسي جاري كرے گا.



رائٹرز سے گفتگو كرتے ہوئے ائيربس كے ترجمان نے اس بات كي تصديق كي ہے كہ امريكہ نے اس وقت ائيربس كمپني كو لائسنس جاري كرديا ہے جس كے تحت يہ كمپني ايران كو 17 مسافربردار طيارے فراہم كرے گي.



ائيربس ايك يورپي كمپني ہونے كے باجود طيارے بنانے كے لئے بعض امريكي پرزوں كا استعمال كرتي ہے اور اس كي وجہ اسے ايران كے ساتھ كسي بھي لين دين كے لئے پہلے امريكہ سے اجازت حاصل كرنا ہوگي.





۲۷۴**