ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ میں S-300 میزائل ٹیکنالوجی کی نمائش

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی یوم دفاع مقدس کے موقع بدھ کے روز مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی جس میں روسی ساختہ ایس 300 میزائل سمیت ایران میں بنائی گئی جدید میزائل ٹیکنالوجی ایس 200 کی نمائش ہوئی.

ايراني دارالحكومت تہران سميت ملك بھر ميں ہفتہ دفاع مقدس كي مناسبت سے مسلح افواج كي پريڈ ملي جوش و جذبے كے ساتھ منايا جارہا ہے.



تہران ميں واقع باني اسلامي انقلاب حضرت امام خميني (رہ) كے روضے كے مقابل مسلح افواج كي شاندار پريڈ ہوئي جس ميں جديد سامان حرب كي نمائش بھي كي گئي.



ايراني مسلح افواج كي اس شاندار پريڈ كو براہ راست نشر كيا گيا اور كروڑوں ايراني عوام نے اپني افواج كي اس ولولہ انگيز تقريب كو ديكھا.



مسلح افواج پريڈ كي تقريب ميں ايراني مسلح افواج كے سربراہ ميجر جنرل محمد باقري مہمان مہمان خصوصي

تھے جبكہ اعلي عسكري كمانڈر، دفاعي حكام غيرملكي سفارتخانوں ميں تعينات عسكري اتاشي بھي شريك تھے.



ميجر جنرل محمد باقري اس وقت مركز فوجي پريڈ كي تقريب سے خطاب كر رہے ہيں.



پريڈ كے دوران ايران كي آرمي اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كے ماہرين كي طرف سے تيار كردہ جديد جنگي اور دفاعي ٹيكنالوجي اور فضائيہ سے متعلق ايڈوانس مواصلاتي نظام كو نمائش كے لئے پيش كيا جائے گا.



قابل ذكر ہے كہ ۲۱ ستمبر ايران ميں ہفتہ دفاع مقدس كا پہلا دن ہے. بائيس ستمبر انيس سو اسي كو اس وقت كے عراقي آمر صدام نے امريكہ اور مغربي طاقتوں كے اكسانے پر ايران كے خلاف جارحيت كا آغاز كيا تھا جس كا مقصد ايران كے نوخيز انقلاب اور اسلامي جمہوري نظام كو ختم كرنا تھا.





۲۷۴**